وہائٹ ہاؤس : ٹرمپ کا عمانوئل ماکروں کی بیوی سے مذاق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز اپنے فرانسیسی ہم منصب عمانوئل ماکروں اور ان کی اہلیہ کے اعزاز میں پُرتکلّف عشائیہ دیا۔ اس سے قبل ٹرمپ اور ان کی اہلیہ نے تیزی کے ساتھ مہمان جوڑے کو وہائٹ ہاؤس کا دورہ کرایا۔ امریکی صدر نے اس دفتر کی تاریخ کو مختصرا بیان کیا۔

اس دوران فرانسیسی صدر کی اہلیہ بریگیٹ ماکروں نے ٹرمپ کے دفتر میں ٹیلی فون کی جانب اشارہ کرتے ہوئے پوچھا کہ "آپ یہاں سے ہمیں فون کرتے ہیں؟".

ٹرمپ نے اپنے طور پر مزاح میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ "جی ہاں یہاں سے میں آپ کے شوہر کو فون کرتا ہوں اور انہیں اس ٹیلی فون سیٹ کے ذریعے بھی کال کرتا ہوں۔ یہ محفوظ ہے۔ مجھے موقع دیجیے کہ میں آپ کو یہ دکھاؤں"۔ اس پر تمام لوگ ہنس دیے۔

امریکی صدر نے وہائٹ ہاؤس کے دورے کے بعد اپنے فرانسیسی ہم منصب کے دورے کے پہلے روز انہیں شان دار عشائیہ پیش کیا۔ جواب میں عمانوئل ماکروں نے بھی ٹرمپ کو 13 جولائی کو ایفل ٹاور میں عشائیے کی دعوت دے ڈالی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں