امارات : 8 ماہ کے ننھے ’سفیر مسرت‘ سے ملیے!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

متحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے ایک انوکھی تعیناتی کی منظوری دی ہے جس کے تحت 8 ماہ کے ایک ننھے شیر خوار کو اتھارٹی میں ’ملازم مسرت‘ تعینات کیا گیا ہے۔ یہ اپنی نوعیت کی دنیا کی پہلی تعیناتی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اس منفرد تعیناتی کا مقصد شہریوں میں خوشی اور مسرت کے جذبات بانٹنا اور خوش کو عام کرنا ہے۔ اس مقصد کے لیے آٹھ ماہ کے ننھے محمد الھاشمی کو ’ملازم مسرت‘ تعینات کیا گیا ہے تاکہ لوگ اسے دیکھ کر خوش ہوں۔

مقامی اخبارات کے مطابق محمد الھاشمی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ایک خاتون ملازم کا بچہ ہے۔ آج کے بعد الھاشمی کو روزانہ کی بنیاد پر ڈیوٹی پر لایا جائے گا تاکہ خوشی اور مسرت کے ماحول کو عام کیا جاسکے۔

خیال رہے کہ امارات کی جنرل ایوی ایشن اتھارٹی کے ہاں اپنے ملازمین میں خوشی کو عام کرنے اور بھی متعدد اقدامات زیرغور ہیں جن میں صحت، اسپورٹس اور سماجی نوعیت کے اقدامات ہیں۔ ان کا مقصد اتھارٹی کے اندر امید اور خوشی کے جذبات کو مہمیز دینا اور مسرت کی روح کو پروان چڑھانا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں