الریاض میں ریتلے طوفان کے باعث شہر میں سراسیمگی

ریتلے طوفان کے باعث مطلع گرد و غبار سے اٹ گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں غیرمتوقع ریتلے طوفان نے نہ صرف شہر کا مطلع گرد و غبار سے اٹ دیا بلکہ شہر نے اچانک خاموشی کی چادر اوڑھ لی۔ ایسے لگ رہا تھا کہ پورا شہر سہم سا گیا ہے۔

فوٹو جرنلسٹ فیصل بن زررعہ نے ریتلے طوفان کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔ تصاویر میں گرد و غبار اور ریتلے طوفان کو دور سے آتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایسے لگتا ہے کہ ریتلے طوفان نے شہر کی ہرچیز ڈھانپ لی ہے۔

خیال رہے کہ جمعرات کو سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض اور مشرقی علاقوں میں طوفانی ریتلے طوفان کے باعث شہریوں کو مشکلات سے دوچار کر دیا تھا۔ سعودی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا تھا کہ ریتلا طوفان مشرقی علاقوں اور الریاض کی طرف بڑھ رہا۔ اس کے ساتھ شہریوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ ریتلے طوفان کی آمد سے قبل ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

آندھی، گرد و غبار اور ریتلے طوفان کے بعد تیز بارش کے باعث موسم خوش گوار ہو گیا۔

شہریوں نے ریتلے طوفان اور بارش کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں جن سے شہر میں آنے والے اس طوفان اور موسمی تبدیلی کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں