ایرانی قوم بیدار ہوئی تو ہمیں سمندر برد کر دے گی: ایرانی رہ نما

عوام حکومتی عمال کی لوٹ مار اور نا اہلی کے متحمل نہیں ہو سکتے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ایران کے ایک سرکردہ مذہبی رہ نما آیت اللہ عبداللہ جوادی آملی نے خبردار کیا ہے کہ قوم بیدار ہوئی تو موجودہ ایرانی رجیم کو کوئی ٹھکانا نہیں ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام حکومتی عمال کی لوٹ مار اور نا اہلی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایرانی مذہبی رہ نما نے ان خیالات کا اظہار ایرانی وزیر برائے لیبر علی ربیعی سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم بیدار ہوئی تو ہمیں اٹھا کر سمندر برد کر دے گی۔

حکومتی عہدیداروں میں کرپشن کے پھیلتے ناسور پر بات کرتے ہوئے آیت اللہ علی جوادی نے کہا کہ عوام لوٹ مار اور عہدیداروں کی نا اہلی کو برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے ایران کی موجودہ مشکلات کے دور کر ‘بدترین دور‘ سے تشبیہ دی اور کہا کہ عوام حکومتی عہدے داروں کی بے پروائی، نا اہلی اور قومی خزانے کی لوٹ مار کو برداشت نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آخر کیا وجہ ہے کہ ایران دولت سے مالا مال ہونے کے باوجود مفلسی کا شکار ہے اور اس کے عوام بھوک اور ننگ میں مبتلا ہیں۔

انھوں نے ایران کا تقابل چین کے ساتھ کیا اور کہا کہ چین میں 800 ملین آبادی ہے اور ان کا کوئی دین اور مذہب نہیں۔ ہماری آبادی 80 ملین سے بھی کم ہے مگر ہم چین سے کیوں کر پیچھے ہیں۔ کیا ہمارے ہاں قومی وسائل کا غلط استعمال تمام مسائل کا سبب تو نہیں۔

خیال رہے کہ ایران میں حالیہ عرصے میں مہنگائی ، حکومتی لوٹ مار اور غربت کے خلاف عوام کی کئی تحریکیں اٹھی ہیں۔تاہم ایرانی رجیم طاقت کے ذریعے عوامی بیداری کی تحریکوں کو کچل دیتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں