سعودی ڈیفنس فورس نے حوثیوں کا بیلسٹک میزائل مار گرایا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی فضائی ڈیفنس فورس نے جمعہ کے روز یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے داغا گیا ایک اور بیلسٹک میزائل سرحدی شہر نجران میں مار گرایا۔

مقامی وقت کے مطابق یہ میزائل دن کو 12:50 بجے سعودی عرب پر داغا گیا تاہم سعودی ڈیفنس فورس نے فوری حرکت میں آتے ہوئے حوثیوں کی دہشت گردی کی سازش ناکام بنا دی۔ اس واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عرب اتحادی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران نواز حوثی شدت پسندوں نے سعودی عرب کے سرحدی شہر نجران پر بیلسٹک میزائل داغا جسے سعودی عرب کے خود کار فضائی دفاعی نظام نے فضاء میں ہی تباہ کرکے دہشت گردی کی سازش ناکام بنا دی۔

خیال رہے کہ حوثی باغی گذشتہ کچھ عرصے کے دوران سعودی عرب پر ایک سو سے زاید بیلسٹک میزائل حملے کرچکے ہیں۔ سعودی محکمہ دفاع کی طرف سےفوری کارروائی کرکے ان حملوں کو ناکام بنا کرکے ملک کو تباہی سے بچا لیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں