غزہ میں فلسطینی مظاہرین کے قتل عام کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ

اسرائیلی فوج انسانی حقوق کی پامالیوں کی مرتکب ہے: یو این عہدیدار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے خصوصی مندوب شہزادہ زید بن رعد الحسین نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینی مظاہرین کے قتل عام کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے مندوب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ چار ہفتوں سے اسرائیلی فوج غزہ کی مشرقی سرحد پر جمع ہونے والے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں شہری جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جب کہ ہزاروں زخمی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج نے چار ہفتوں کے دوران غزہ کی پٹی میں احتجاج کرنے والے 42 فلسطینیوں کو قتل اور5500 کو زخمی کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں پرامن فلسطینی مظاہرین کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے۔ اسرائیلی فوج ایک بار نہیں بلکہ باربار فلسطینی مظاہرین کے خلاف طاقت کا اندھا دھند استعمال کر رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں