.

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے غزہ میں چار فلسطینی شہید، 600 زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر حق واپسی کے لیے احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم مزید تین فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ مشرقی غزہ میں فلسطینیوں نے ’حق واپسی‘ کے لیے ریلیاں نکالیں۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر سیدھی گولیوں سے فائرنگ کی، آنسوگیس کا بے دریغ استعمال کیا اور دھاتی گولیوں سے بھی مظاہرین کو نشانہ بنایا۔

اشرف القدرہ کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے تین فلسطینی مظاہرین شہید اور کم سے کم 600 زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں سے 300 کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جن میں سے پانچ کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے مظاہرین کو خوف زدہ کرنے کے لیے زور دار آواز پیدا کرنے والے بم بھی استعمال کیے۔ سرحد پر زور دار دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ فلسطینی 30 مارچ سے حچھ ہفتوں پر مشتمل حق واپسی کی تحریک جاری رکھے ہوئےہیں۔ اس تحریک کے دوران اب تک تین درجن فلسطینی شہید اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوچکے ہیں۔ فلسطینی ہرجمعہ کو مشرقی سرحد کی طرف مارچ کرتے ہیں۔ اس تحریک کا کل پانچواں جمعہ تھا۔ اسرائیلی فوج کے وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں پانچ ہزار فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔