غزہ: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی فلسطینی لڑکا چل بسا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

غزہ پٹی میں فلسطینی وزارت صحت کے ایک اعلان کے مطابق جمعہ کے روز غزہ پٹی اور اسرائیل کے درمیان سرحد کے نزدیک قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی لڑکا ہفتے کی صبح زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔

فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ 15 سالہ عزام ہلال عویضہ غزہ پٹی کے جنوب میں خان یونس کے نزدیک سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا تھا۔

اس طرح 30 مارچ سے "واپسی کی ریلی" کے نام سے شروع ہونے والے عوامی احتجاج اور مظاہروں میں اب تک جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 45 تک پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ روز بھی غزہ پٹی اور اسرائیل کے درمیان سرحد کے نزدیک اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے تین فلسطینیوں کو موت کی نیند سلا دیا تھا۔ جمعہ کے روز مذکورہ سرحد پر ہزاروں فلسطینیوں نے مظاہرہ کیا۔

فلسطینیوں کی جانب سے "واپسی کی ریلی" کے نام سے شروع کیے جانے والے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ 15 مئی تک جاری رہے گا۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ پناہ گزینوں کو واپسی کا حق دیا جائے اور اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پٹی کا محاصرہ ختم کیا جائے۔

اسرائیلی فوج کو مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کرنے کے سبب شدید تنقید کا سامنا ہے۔ اسرائیل نے مظاہروں کے دوران جاں بحق ہونے والوں کے حوالے سے تحقیقات کرانے سے متعلق بین الاقوامی مطالبات کو مسترد کر دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں