یمن : باغیوں کی الحدیدہ میں ہسپتال پر بم باری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں حوثی باغیوں نے جمعے کے روز الحدیدہ کے مغرب میں واقع شہر حیس میں ایک ہسپتال پر بم باری کر دی۔

مقامی ذرائع کے مطابق حوثیوں نے حیس کے رہائشی علاقے پر کئی راکٹ داغے جن میں بعض راکٹ شہر کے ہسپتال پر گرے۔ حملے کے نتیجے میں ہسپتال کی عمارت کو نقصان پہنچا۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک وڈیو میں باغیوں کے ہاتھوں بم باری سے ہسپتال کو پہنچنے والا نقصان دکھایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حیس میں حوثی ملیشیا کی جانب سے داغے گئے راکٹوں سے شہریوں کے گھروں اور املاک کو شدید نقصان پہنچا۔

انسانی حقوق کے ذرائع کے مطابق 5 فروری کوحیس شہر کو باغیوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے بعد سے حوثیوں کے راکٹوں اور بارودی سرنگوں سے 27 شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔

حوثی ملیشیا کی جانب سے الضالع صوبے کے شمال میں واقع علاقے مریس میں شہریوں اور رہائشی علاقوں کے خلاف مسلسل چوتھے روز بھی کارروائیاں جاری رہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں