اسرائیلی گشتی دستے نے سرحدی علاقے سے ایک لبنانی خاتون کو اغوا کر لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لبنان کی فوج نے ہفتے کی شب تاخیر سے کیے گئے ایک اعلان میں بتایا ہے کہ سرحدی علاقے میں اسرائیلی گشتی دستے نے شبعا کے علاقے میں ایک لبنانی خاتون کو حراست میں لے لیا اور اسے سرحد پار لے گیا۔

لبنانی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 28 اپریل کی شب رات 10:30 پر دشمن اسرائیلی گشتی دستے نے شبعا قصبے سے ایک مقامی لبنانی خاتون شہری نہاد دلی کو اغوا کر لیا اور اسے مقبوضہ فلسطینی اراضی کے اندر اپنے ساتھ لے گیا۔ لبنانی فوج کے مطابق علاقے میں تعینات اس کے یونٹوں نے ضروری اقدامات کر لیے اور اغوا کا معاملہ لبنان میں اقوام متحدہ کی فورسز کے ساتھ زیر بحث لایا گیا ہے۔

شبعا کے علاقے میں ایک چھوٹا سا حصّہ متنازع ہے۔ اسرائیل اسے گولان کی پہاڑیوں کا حصّہ سمجھتا ہے جسے اس نے 1967ء کی جنگ میں قبضے میں لے لیا تھا جب کہ لبنان اس علاقے کو اپنی اراضی کا حصّہ بیان کرتا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے کے بارے میں آگاہ ہیں تاہم فی الوقت کسی قسم کے تبصرے کی پوزیشن میں نہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں