خبردار! امارات میں ڈرائیونگ کے دوران اس حرکت سے باز رہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بعض لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ گاڑی چلانے کے دوران چھلکے وغیرہ یا جلتی ہوئی سگریٹ کھڑکی کے ذریعے سڑک پر پھینک دیتے ہیں۔ بعض مرتبہ گاڑی میں سوار بچّے گھر والوں سے نظر بچا کر کاغذ یا چیونگم سڑک پر اچھال دیتے ہیں۔ خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں یہ فعل آپ کو "مہنگا" پڑ سکتا ہے۔ اس حوالے سے ٹریفک قانون بالکل واضح ہے اور ماحولیات اور صفائی کو نقصان پہنچانے پر قانون کی خلاف ورزی کے نتیجے میں سزا بھی مقرر ہے۔

رواں برس کی پہلی سہ ماہی کے دوران ابوظبی کی پولیس نے 85 ڈارائیوروں کا چالان کیا جنہوں نے گاڑی چلانے کے دوران سڑکوں پر گندگی پھینکی تھی۔ ان میں ہر ڈرائیور کو 1000 درہم کا جرمانہ ادا کرنا پڑا جب کہ ان کی فائل پر 6 سیاہ نقطے بھی وضع کر دیے گئے۔

یاد رہے کہ ٹریفک قانون کی شق 71 کے مطابق ڈرائیونگ کے دوران گاڑیوں سے عام شاہراہوں پر چیزیں پھینکنا یہ ایک خلاف ورزی شمار کی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں