شام: الحسکہ میں امریکی اڈے پر فرانس کے اسپیشل فورس یونٹس کی آمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ترکی کی نیوز ایجنسی اناضول نے شام میں مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ فرانس کی اسپیشل فورس کے یونٹس جمعرات کی رات شام کے صوبے الحسکہ کے علاقے رمیلان میں امریکی فوجی اڈے پر پہنچ گئے۔ مذکورہ علاقے پر کُردوں کا کنٹرول ہے۔

ذرائع کے مطابق عراق میں موجود فرانسیسی فوجی یونٹوں کی شام آمد و رفت کا سلسلہ بڑھ گیا ہے۔

فرانسیسی فوجیوں کو بکتر بند گاڑیوں میں امریکی فوجیوں کے ساتھ شام کے شہروں منبج، رقّہ اور دیر الزور کے بعض علاقوں میں گشت کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ اس دوران کُرد جنگجو بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اناضول ایجنسی کو معلوم ہوا ہے کہ کرد جنگجوؤں نے منبج شہر میں فرانسیسی فوجیوں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا۔

شام کے شمال میں 5 علاقوں میں فرانس کی اسپیشل فورسز کے 70 سے زیادہ اہل کار موجود ہیں۔ یہ اہل کار داعش تنظیم کے خلاف برسرپیکار بین الاقوامی اتحاد میں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ فرانسیسی صدر امانوئل ماکروں نے 29 مارچ کو سیریئن ڈیموکریٹک فورسز میں شامل کرد جنگجوؤں کے ایک وفد کا استقبال کیا تھا۔ بعد ازاں الیزے پیلس سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ صدر ماکروں فرانس اور عالمی برادری کی سپورٹ سے سیریئن ڈیموکریٹک فورسز اور ترکی کے درمیان بات چیت کے سلسلے کے خواہش مند ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں