یمن:عدن میں داعش کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک، تین گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن کی سرکاری فوج نے عبوری دارالحکومت عدن میں ہفتے کے روز ایک فوجی کارروائی کے دوران شدت پسند گروپ ’داعش‘ کے ایک انتہائی خطرناک اور مطلوب کمانڈر صالح ناصر فضل الباخشی کو ہلاک اور تنظیم کے تین شدت پسندوں کو حراست میں لے لیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق دہشت گردوں نے عدن میں ایک مکان میں پناہ لے رکھی تھی۔ اطلاع ملنے پر عدن کی ایمرجنسی فورس اور انسداد دہشت گردی فورس نے مشترکہ آپریشن میں دہشت گرد کمانڈر کو ہلاک اور اس کے تین ساتھیوں کو حراست میں لے کرنامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

داعشی جنگجوؤں کی پناہ گاہ سے موبائل فون، آئی پیڈ، کلاشنکوف او دیگر اسلحہ اور گولہ بارود بھی ملا ہے۔

خیال رہے کہ الباخشی کو عدن میں ’الحدیدی‘ یعنی آہنی کمانڈر کے طورپر جانا جاتا تھا۔ کارروائی سے قبل سیکیورٹی فورسز نے اسے ہتھیار ڈالنے کا حکم دیا مگر نے اس نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

الباخشی کے تین ساتھیوں نےہتھیار ڈال کر خود کو حکام کے حوالے کردیا جنہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں