اسرائیلی کو چاقو گھونپنے والے فلسطینی کو گولی ماردی گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیل کے مقبوضہ شہر بیت المقدس میں اتوار کو ایک کاروباری مرکز میں فلسطینی نوجوان نے یہودی آباد کار کو چاقو گھونپ کر زخمی کر دیا۔ اس موقع پر موجود اسرائیلی پولیس نے فلسطینی شہری کو گولی مار کر زخمی کردیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے پیچھے مجرمانہ ذہیت کار فرما ہے۔پولیس نے فلسطینی نوجوان کو گولی مار دی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا۔

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ اتوار کو القدس میں ’ھدار‘ نامی ایک تجارتی مرکز میں پیش آیا۔ فلسطینی شہری نے تجارتی مرکز میں گھس کر ایک یہودی آباد کو چاقو گھونپا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے فلسطینی حملہ آور کو گولیاں مار کر زخمی کیا جسے بعد ازاں گرفتار کرلیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں