ایران خطے میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سرپرست ہے : پومپیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایک مرتبہ پھر ایران کے حوالے سے اپنے ملک کے موقف کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ تہران خطے میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سرپرست ہے۔

پیر کے روز عَمّان میں اردن کے وزیر خارجہ کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پومپیو کا کہنا تھا کہ "ہم مشرق وسطی میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اردن کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے"۔

شام کے حوالے سے مائیک پومپیو نے زور دے کر کہا کہ شام میں امریکی فورسز کا مقصد داعش تنظیم اور کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے نمٹنا ہے۔

فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی جانب سے طاقت کے حد سے زیادہ استعمال کے حوالے سے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ "اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے"۔

دوسری جانب اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی کا کہنا ہے کہ شام میں سیف زونز کے حوالے سے پیش رفت ناگزیر ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اردن اور امریکا جامع اور منصفانہ امن کے واسطے مل جل کر کام کر رہے ہیں۔ الصفدی کے مطابق "ڈیل آف دی سنچری" کے بارے میں جو کچھ کہا گیا ہے وہ فلسطینی اور اسرائیلی یعنی جانبین کی موافقت سے ہونا چاہیے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں