.

آیئے سعودی عرب کے دوسرے سینما ہاؤس کی سیر کریں!

دوسرے سینما گھر کے بارے میں اہم معلومات، ٹکٹ کی قیمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں گذشتہ سوموار کو دوسرا سینیما گھر بھی کھول دیا گیا ہے۔ الریاض پارک میں دوسرے سینما ہاؤس کا افتتاح ’فاکس‘ کمپنی نے کیا ہے۔ اس سینما گھر میں چار بڑی اسکرینیں نصب کی گئی ہیں۔

سعودی عرب میں ’فاکس‘ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو محمد الھاشمی نے ایک بیان میں کہا کہ دوسرے سینما گھر میں فی کس ٹکٹ کی قیمت بہ شمول ٹیکسوں کے 50 ریال رکھی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹکٹ کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ الریاض میں دوسرے سینما ہاؤس میں آئندہ بدھ کو باقاعدہ فلمی سرگرمیوں کا آغاز ہو گا۔ اس کے چار الگ الگ ہالوں میں الگ فلمیں دکھائی جاسکیں گی۔ ان میں سے دو ہال ’IMAX‘ ٹیکنالوجی سے تیار کیے گئے ہیں۔ ٹکٹ کے حصول کے لیے شائقین سینما ہاؤس یا آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

’فاکس سینما‘ کمپنی کے چیئرمین ماجد الفطیم نے ‘العربیہ‘ُ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ کمپنی آنے والے چند برسوں میں مملکت میں 600 سینما گھر قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں سینما گھروں کے قیام، ان کی مارکیٹنگ اور سرمایہ کاری کے خطے کے دوسرے ممالک کی نسبت زیادہ مواقع موجود ہیں۔