قطر کے بحران کے حل کے لیے خلیج سے باہر کوئی ثالثی قبول نہیں: قرقاش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ڈاکٹر انور قرقاش نے کہا ہے کہ قطر اور اس کے پڑوسی ملکوں کے درمیان جاری تنازع کو خلیج کے اندر ہی حل کرنا ہوگا۔ اس بحران کو باہر سے کسی تیسری قوت کی ثالثی کے تحت حل نہیں کیا جا سکتا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ’ٹوئٹر‘ پر پوسٹ کردہ متعدد پیغامات میں انور قرقاش نے قطر پر زور دیا کہ دوحہ ٹال مٹول کی پالیسی کے بجائے براہ راست بائیکاٹ کرنے والے ممالک کے مطالبات تسلیم کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ قطر کے بحران کے حوالے سے خلیجی ممالک پر بیرونی دباؤ اثر انداز نہیں ہو سکتا۔ قطر کو پڑوسی ممالک کی شکایات دور کرتے ہوئے ان کے تمام مطالبات کو تسلیم کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے کئی ماہ سے قطر کا سفارتی اور تجارتی بائیکاٹ جاری رکھا ہوا ہے۔ یہ چاروں ممالک قطر پر دہشت گردوں کی پشت پناہی کا الزام عاید کرتےہیں۔ انہوں نے قطر سے تعلقات کی بحالی کے لیے 13 مطالبات پیش کیے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں