حوثیوں کی سپورٹ کے شبہے میں قطری انٹیلی جنس کا افسر پکڑا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں حکومتی ذرائع نے العربیہ نیوز چینل کو اس امر کی تصدیق کی ہے کہ بدھ کے روز قطری انٹیلی جنس کے ایک افسر کو حراست میں لیا گیا ہے جس کے بارے میں شبہہ ہے کہ وہ حوثیوں کو سپورٹ کر رہا تھا۔

ذرائع نے انکشاف کیا کہ یمنی سرکاری فورسز نے المہرہ صوبے میں قطری افسر محسن الکربی کو پکڑا تو وہ اس وقت شحن کی سرحدی گزر گاہ کے ذریعے یمنی اراضی سے نکلنے کی کوشش کر رہا تھا۔ یہ گزرگاہ یمن کو سلطنت عمان سے ملاتی ہے۔

دوسری جانب قطری حکام نے محسن الکربی کی گرفتاری کا اقرار کیا ہے۔ انسانی حقوق کے قومی کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں دعوی کیا گیا ہے حراست میں لیا جانے والا قطری یمنی اراضی میں اپنے عزیزوں سے ملاقات کے لیے جا رہا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں