داعش تنظیم کا سربراہ ابھی تک زندہ ہے: البغدادی کے مقرّب کا انکشاف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عراق میں سپریم جوڈیشل کونسل نے اعلان کیا ہے کہ تحقیقات کی مرکزی عدالت نے داعش تنظیم کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے ایک مقرّب دہشت گرد کے اعترافات کا اندراج کیا ہے۔ کونسل کے سرکاری ترجمان بیرسٹر عبدالستار بیرقدار نے بتایا کہ داعش تنظیم سے تعلق رکھنے والے اس ملزم کا دعوی ہے کہ وہ گزشتہ جولائی تک البغدادی کے ساتھ مسلسل اور براہ راست ملاقاتیں کرتا رہا۔

بیرقدار کے مطابق ملزم نے اپنے اعتراف میں بتایا کہ اس نے "داعش" کی نگرانی کرنے والی جنرل کمیٹی کے رکن سمیت کئی عہدوں پر کام کیا۔ بیرقدار نے بتایا کہ مذکورہ ملزم کی گرفتاری ترکی میں عمل میں آئی اور اس میں عراقی انٹیلی جنس اور ترک سکیورٹی اداروں کی کوششیں شامل رہیں۔

داعش کے سربراہ البغدادی کے حالیہ مقام کے بارے میں متضاد معلومات ہیں۔ امریکی ماہرین اور انٹیلی جنس نے خبردار کیا ہے کہ شام اور عراق میں "داعش" پر عسکری طور سے قابو پانے کے باوجود تنظیم اب بھی ایک بڑا خطرہ ہے۔ توقع ہے کہ داعش دنیا کے مختلف ممالک میں نئے حملے کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں