سعودی خواتین ٹریفک کے شعبے میں ذمّے داریاں انجام دے رہی ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل محمد بن عبداللہ البسامی کا کہنا ہے کہ اس وقت سعودی خواتین ٹریفک کے حوالے سے مختلف ذمّے داریاں انجام دے رہی ہیں۔ ان ذمّے داریوں میں دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ نہ باندھنے اور ہاتھ سے موبائل فون کے استعمال جیسی خلاف ورزیوں پر نظر رکھنا خاص طور پر شامل ہے۔

البسامی نے بتایا کہ متعدد خواتین کو فیلڈ اور ایڈمنسٹریشن کی کارروائیوں میں شریک کرنے کے واسطے تربیت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ خواتین ارکان آئندہ مرحلے میں فعّال کردار ادا کریں گی۔

ٹریفک کے سربراہ نے باور کرایا کہ خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے سے متعلق شاہی فرمان پر یکم جون سے عمل درامد شروع ہو جائے گا اور ٹریفک کا نظام بنا کسی استثنا مردوں اور خواتین کے لیے یکساں ہو گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں