سیاسی اکثریت کی حکومت کی تشکیل کی دعوت ، مقتدی الصدر کی نوری المالکی پر سخت تنقید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عراق میں الصدری گروپ کے سربراہ مقتدی الصدر نے سابق وزیراعظم نوری المالکی کے اُس بیان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس میں المالکی نے آئندہ پارلیمانی انتخابات کے بعد سیاسی اکثریت کی حکومت تشکیل دینے کا مطالبہ کیا۔

مقتدی الصدر نے اپنے بیان میں باور کرایا کہ وہ اس وقت سیاسی اکثریت کے ساتھ نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعض سیاست داں یہ گمان کر رہے ہیں کہ وہ سیاسی اکثریت حاصل کر سکتے ہیں تا کہ اپنی بدعنوانی کو وسیع تر پیمانے پر مسلط کر سکیں۔

اب سے چھ روز بعد عراق میں آئندہ انتخابات کے موقع پر پارلیمنٹ کی 329 نشستوں کے لیے 7 ہزار سے زیادہ امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

دوسری جانب انتخابی انتظامیہ کے سربراہ ریاض البدران نے ہفتے کے روز بتایا کہ ایسی کوئی رکاوٹ نہیں جو پولنگ کے روز مقامی نگراں نیٹ ورکس کو انتخابی عمل کی نگرانی سے روک سکے۔ انہوں نے بتایا کہ نگرانی کے عمل کا حصّہ بننے کے واسطے درخواستیں پیش کرنے کی آخری تاریخ 8 مئی ہے۔

یاد رہے کہ عراق کے انتخابی کمیشن نے بین الاقوامی اور مقامی تنظیموں کو انتخابات کی نگرانی کے عمل میں مؤثر طور پر شریک ہونے کی دعوت دی ہے اور اس سلسلے میں بڑے پیمانے پر سہولیات پیش کی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں