عراقی جنگی طیاروں کی شام میں داعش کے ٹھکانے پر بمباری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عراقی جنگی طیاروں نے خانہ جنگی کے شکار ہمسایہ ملک شام میں شدت پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ یا داعش کی قیادت کے ٹھکانے پر فضائی حملے کیے ہیں۔ ان فضائی حملوں کی عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کے دفتر نے بھی تصدیق کر دی ہے۔

عراقی دارالحکومت بغداد سے اتوار چھ مئی کو ملنے والی نیوز ایجنسی ڈی پی اے کی رپورٹوں کے مطابق وزیر اعظم حیدر العبادی کے دفتر کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکی ایئر فورس نے یہ کارروائی عراقی سربراہ حکومت کے حکم پر کی اور اس دوران شام میں داعش کے کمانڈروں کے ایک ٹھکانے پر بمباری کی گئی۔

بیان کے مطابق ان حملوں میں عراقی سرحد کے پار شام کے ریاستی علاقے میں دشیشہ نامی قصبے سے جنوب کی طرف ایک اہم ہدف کو نشانہ بنایا گیا۔ ان فضائی حملوں کی اس سے زیادہ تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ عراقی فضائیہ نے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر گزشتہ برس بھی بمباری کی تھی لیکن اب کی جانے والی یہ کارروائی اس سال کے دوران اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں