شامی اراضی سے ایرانی حملے کی صورت میں اسرائیل کی بشار الاسد کو قتل کرنے کی دھمکی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیل کے وزیر توانائی یوفال اشٹائنٹز کا کہنا ہے کہ "اگر بشار الاسد نے ایران کو شامی اراضی میں سرگرم رہنے کی اجازت دیے رکھی تو اسرائیل شامی صدر کو ٹھکانے لگا کر اس کی حکومت ختم کر دے گا"۔

اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت کے مطابق مذکورہ وزیر نے جو اسرائیل کی چھوٹی سکیورٹی کابینہ کے رکن بھی ہیں دو ٹوک انداز میں واضح کیا کہ "اگر بشار نے ایران کو اس بات کی اجازت دی کہ وہ شامی اراضی کو ہمارے خلاف حملوں کے واسطے عسکری اڈوں میں بدل دے تو شامی صدر کو جان لینا چاہیے کہ یہ اس کی زندگی کا اختتام ہو گا"۔

اسرائیلی وزیر توانائی کا یہ دھمکی آمیز بیان اسرائیلی وزیر اعظم کی جانب سے بشار حکومت کو دی گئی وارننگ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں بنیامین نیتن یاہو نے زور دیا کہ اسرائیل کسی صورت بھی ایران کو شام میں مستقل عسکری وجود کی اجازت نہیں دے گا۔ اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بہتر ہے کہ شام کے سبب ایران کے ساتھ مقابلہ مؤخر ہونے کے بجائے جلد ہو جائے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں