زخمی فلسطینی کو ہلاک کرنے کے جرم میں قید اسرائیلی فوجی کی رہائی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

قابض اسرائیلی فوج نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ ایک زخمی فلسطینی کے قتل میں قصور وار ٹھہرائے گئے اسرائیلی فوجی کو نو ماہ قید کی مدت پوری ہونے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔

عدلیہ نے ابتدائی طور پر فرانسیسی شہریت رکھنے والے اسرائیلی فوجی ایلور ایذریا کو 18 ماہ جیل کی سزا سنائی تھی۔ ایلور نے زمین پر زخمی حالت میں پڑے ہوئے عبدالفتاح الشریف نامی فلسطینی کے سر میں گولی مار کر اسے قتل کر دیا تھا۔ عبدالفتاح نے چاقو سے اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کیا تھا۔

مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف گاڈی ایزنکوٹ نے مارچ میں ایلور کی سزا میں چار ماہ کی کمی کر دی تھی۔ بعد ازاں عدالتی کمیٹی نے سزا میں مزید کمی کا حکم جاری کر دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں