سعودی عرب میں گرد وغبار اور ریتلا طوفان

محکمہ موسمیات کی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آج جمعہ اور کل ہفتے کے روز مملکت کے بعض علاقوں میں ریت کا شدید طوفان اور گرد آلود آندھی چلےگی۔ محکمہ موسمیات نے موسمی تبدیلی کے دوران شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کی ویب سائیٹ پر پوسٹ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت کے جنوب کی سمت سے نچلی ہوائیں، گردو غبار اور ریتلے طوفان کی لہریں اٹھ رہی ہیں۔ اس کے نتیجے میں مطلع گرد آلود ہونے کا اندیشہ ہے۔ گردو غبار اور ریتلے طوفان سے ملک کے شمالی علاقے بالخصوص الجوف، حائل، القصیم ، مدینہ منورہ، شمال مشرقی علاقے اور مکہ مکرمہ متاثر ہوسکتے ہیں۔ ان علاقوں میں درجہ حرارت میں بھی اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ ملک کے شمالی علاقوں بالخصوص عسیر اور جازان کے پہاڑی علاقوں میں بارش کا بھی امکان ہے۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں اور گردو غبار کا سلسلہ ملک کے بیشتر علاقوں میں رہے گا۔ اس دوران شہریوں کو سفر کرنے اور تقریبات کے انعقاد کے حوالے سے محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں