.

شام میں اسرائیلی حملے میں 11 ایرانی ہلاک ہوئے: المرصد گروپ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شام میں جمعرات کو علی الصبح اسرائیلی بم باری اور فضائی حملوں میں کم از کم 11 ایرانی مارے گئے۔ اس بات کا اعلان شام میں انسانی حقوق کے سب سے بڑے نگراں گروپ المرصد کی جانب سے ہفتے کی صبح کیا گیا۔

المرصد کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمن نے تصدیق کی ہے کہ مذکورہ حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 27 ہو گئی۔ مارے جانے والوں میں شامی حکومتی فورسز کے 3 افسران سمیت 6 اہل کار شامل ہیں۔ ان کے علاوہ 11 ایرانی اور 10 دیگر (افراد جن میں اکثریت غیر شامیوں کی ہے) جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

یاد رہے کہ قابض اسرائیلی فوج جمعرات کی صبح مقامی میڈیا کو دیے گئے بیان میں اعلان کر چکی ہے کہ اس نے شام میں ایرانی اہداف پر درجنوں حملے کیے۔ یہ حملے جمعرات کی صبح گولان کے پہاڑی علاقے میں اسرائیل کے عسکری اڈوں کو میزائلوں سے نشانہ بنائے جانے کے جواب میں کیے گئے۔

اسرائیل کے مطابق اس نے شامی فوج کے زیر انتظام پانچ طیارہ شکن بیٹریوں پر بھی بم باری کی جن کے ذریعے اسرائیلی طیاروں کی جانب فائرنگ کی گئی تھی۔