عراق : الحشد الشعبی کا جنگجو پولنگ مرکز پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عراق کے صوبہ صلاح الدین کے ضلع بیجی میں شیعہ ملیشیاؤں پر مشتمل الحشد الشعبی کے ایک جنگجو کو ایک پولنگ مرکز پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

عراق کے آزاد اعلیٰ الیکٹورل کمیشن نے اس جنگجو کی گرفتار ی کی اطلاع دی ہے۔مقامی ٹیلی ویژن چینلز کی رپورٹس کے مطابق الیکٹورل کمیشن کے حکام نے الحشد الشعبی کے ایک جنگجو کو ضلع بیجی میں ایک پولنگ اسٹیشن پر بندوق سے فائرنگ کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

تاہم مقامی میڈیا نے یہ نہیں بتایا کہ اس جنگجو نے فائرنگ کیوں کی تھی ؟واقعے میں کسی شخص کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

الحشد الشعبی کو وزیراعظم حیدر العبادی کی سرپرستی حاصل رہی ہے اور اب وہ ان کی جماعت اسلامی دعوہ کی قیادت میں فتح اتحاد کی پارلیمانی انتخابات میں حمایت کررہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں