.

دبئی کےایک تجارتی مرکز میں ایک درجن کاروں کو آگ لگا دی گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں ’آؤٹ لیٹ ٹریڈ سینٹر‘ میں پراسرار آتش زدگی کے نتیجے میں پارکنگ اسٹینڈ میں کھڑی گیارہ کاریں جل کر خاکستر ہوگئیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق آتش زدگی کی اطلاع ملتے ہی اللیسیلی مرکز سے فائر بریگیڈ کا عملہ فوری طورپر جائے وقوعہ پر پہنچا اور آگ پر قابو پالیا۔

ہفتے کے شام پیش آنے والے اس واقعے کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ دبئی پولیس کے کریمینل ڈیپارٹمنٹ کے ماہرین اور حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔