.

سعودی عرب : روبوٹ ٹکنالوجی کی مدد سے گھٹنے کے جوڑ کی تبدیلی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں روبوٹ کے مدد سے گھٹنے کا جوڑ تبدیل کرنے اور ہڈی کے کھردرے پن کے علاج کے ساتھ ہی طبّی کامیابیوں کے میدان میں ایک سنگ میل عبور کر لیا گیا ہے۔

جدہ میں کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں ہڈیوں اور جوڑوں کے آپریشن کے شعبے کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد الدخیل کے مطابق روبوٹ ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گھٹنے کے جوڑ کی تبدیلی کے 3 کیسز مکمل کر لیے گئے ہیں اور یہ تمام کامیاب رہے۔ انہوں نے بتایا کہ جدی ترین ٹکنالوجی پر مبنی یہ نظام سرجن کے ہاتھوں کی مہارت کے ساتھ بیک وقت کام کرتا ہے تا کہ ٹرانسپلانٹ کیے گئے گُھٹنے کو درستی کے ساتھ صحیح جگہ پر نصب کیا جا سکے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی SPA کے مطابق ڈاکٹر الدخیل کا کہنا ہے کہ روبوٹک ٹکنالوجی کا نظام جدید کمپیوٹر پروگرام کے ذریعے ڈاکٹر کی معاونت کرتا ہے۔ اس طرح باریک بینی کے ساتھ جائزہ لے کر حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر مریض کے گھٹنے کو اعلی ترین معیار کے مطابق ٹرانسپلانٹ کیا جاتا ہے۔

انہوں نے باور کرایا کہ ہڈیوں کا کھردرا پن گھٹنے کے اندر جوڑوں کی باہمی رگڑ کے نتیجے میں سامنے آتا ہے۔ اس کے نتیجے میں ہڈیوں کے دیگر حصوں میں بھی شدید تکلیف محسوس ہوتی ہے۔