سعودی عرب : ٹریفک سائن بورڈز کے مخاطبین میں خواتین بھی شامل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں سواریاں چلانے والوں کی رہ نمائی کے لیے نصب سائن بورڈز میں متعلقہ حکام نے خواتین کو بھی مخاطب کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

مکہ مکرمہ صوبے میں روڈ سکیورٹی کی اسپیشل فورس نے پہلی مرتبہ اپنے سائن بورڈز میں مردوں کے ساتھ صنفِ نازک کو بھی مخاطب کیا ہے۔

ادھر مذکورہ سائن بورڈز کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی گردش میں آئی ہیں اور ان کو خواتین کی جانب سے زیادہ پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ ان خواتین نے مملکت میں اپنے گاڑی چلانے کا وقت قریب آنے پر مسرّت کا اظہار کیا ہے اور اسے کامیابی اور ترقی کے لیے ایک مستحسن اقدام شمار کیا ہے۔

واضح رہے کہ خواتین کی ایک بڑی تعداد نے ڈرائیونگ اسکولز میں داخلہ لیا ہے تا کہ 24 جون سے مملکت میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت پر عمل درامد کے لیے خود کو تیار کر سکیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں