عراقی وزیراعظم حیدر العبادی انتخابی فاتحین کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے ملک کے تمام سیاسی بلاکوں پر زور دیا ہے کہ وہ حالیہ پارلیمانی انتخابات کے نتائج کا احترام کریں ۔انھوں نے کہا کہ وہ انتخابات کے فاتح بلاکوں کےساتھ کرپشن سے پاک نئی حکومت کی تشکیل کے لیے مل کر کام کرنے کو تیار ہیں ۔

انھوں نے سوموار کو ٹیلی ویژن سے براہ راست نشر کی گئی تقریر میں کہا کہ ’’ ہم عراق میں بدعنوانی سے پاک مضبوط ترین حکومت کی تشکیل کے لیے تعاون اور کام کرنے کو تیار ہیں ‘‘۔

عراق کے قوم پرست شیعہ لیڈر مقتدیٰ الصدر کی قیادت میں بلاک کو اب تک کےغیر حتمی نتائج کے مطابق برتری حاصل ہے۔ عراق کے اعلیٰ الیکٹورل کمیشن نے بتایا ہے کہ پارلیمانی انتخابات میں ڈالے گئے کل ووٹوں میں سے نصف کی گنتی مکمل ہوچکی ہے۔

سخت گیر جنگجو گروپ داعش کی شکست کے بعد ملک میں پہلے منعقدہ پارلیمانی انتخابات میں ایران کی حمایت یافتہ شیعہ ملیشیا کے سربراہ ہادی الامیری کی قیادت میں بلاک دوسرے نمبر پر ہے۔ وزیراعظم حیدر العبادی کی قیادت میں نصر بلا ک تیسرے نمبر پر ہے۔ان کے سیاسی اتحاد کے بارے میں پہلے یہ قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ وہ ان انتخابات میں دوبارہ اکثریت حاصل کر لے گا۔

الیکٹورل کمیشن کے مطابق عراق کے کل اٹھارہ میں سے دس صوبوں میں ڈالے گئے ووٹوں میں سے 95 فی صد کی گنتی کا کام مکمل ہوچکا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں