منگل کے روز رمضان کے چاند کی رویت ممکن نہیں : سعودی فلکیاتی رصد گاہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں المجمعہ یونیورسٹی کی فلکیاتی رصد گاہ کے مطابق مملکت میں منگل 29 شعبان 1439هـ مطابق 15 مئی 2018ء کو چاند شام 6:35 پر 286 درجہ شمال مغرب میں غروب ہو جائے گا جب کہ سورج 6:36 پر غروب ہو گا۔ اس طرح غروب آفتاب کے وقت ہلال کی عمر 3 گھنٹے 48 منٹ ہو گی۔

المجمعہ یونیورسٹی کے سکریٹری اور فلکیاتی رصد گاہ کی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر مسلم بن محمد الدوسری نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ بدھ 30 شعبان 1439هـ مطابق 16 مئی 2018ء کو سورج شام 6:36 پر 291 درجے پر غروب ہو گا جب کہ ہلال 290 درجے پر شام 7:40 پر غروب ہو گا۔ اس طرح ہلال غروبِ آفتاب کے تقریبا 64 منٹ بعد غروب ہو گا۔ مذکورہ اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ رمضان المبارک کے سلسلے میں رویت ہلال سائنسی طور پر منگل 29 شعبان 1439هـ مطابق 15 مئی 2018ء کو ممکن نہیں کیوں کہ اس روز چاند سورج سے پہلے غروب ہو جائے گا۔

دوسری جانب ماحولیاتی محقق زیاد الجہنی نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ رواں سال رمضان المبارک موسم بہار میں ہو گا جب کہ 7 برس بعد یہ سردیوں میں آئے گا۔ الجہنی کے مطابق موسم گرما میں رمضان اب 24 برس بعد ہی لوٹے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں