سوڈانی صدر کی جانب سے کابینہ میں وسیع پیمانے پر تبدیلی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

العربیہ کے نمائندے کے مطابق سوڈان کے صدر عمر البشیر نے پیر کے روز وزارتی سطح پر تبدیلیاں کی ہیں جن میں 13 وزراء اور 10 گورنر شامل ہیں۔ صدر البشیر نئی وزارتی تشکیل کا اعلان کریں گے۔

مبصرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ حالیہ ترمیم میں اقتصادی سیکٹر کی تمام وزارتیں شامل ہیں۔ اس کی وجہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے اور ایندھن کی قلت کے سبب سوڈان کو درپیش اقتصادی بحران ہے۔

سوڈان کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حکمراں جماعت کی قیادت کے دفتر نے صدر عمر البشیر کی سربراہی میں منعقد اجلاس کے دوران تازہ ترین تبدیلیوں کی اجازت دی جس میں 8 وزارتیں، 5 وزراء اور صوبوں کے 10 گورنر شامل ہیں۔

سوڈانی صدر کے معاون ڈاکٹر فیصل حسن ابراہیم کے مطابق حالیہ وزارتی تبدیلی کا سرکاری طور پر اعلان پیر کے روز وزیراعظم بکری حسن صالح ایک پریس کانفرنس میں کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں