حرمِ مکّی : رمضان المبارک کے لیے 4 نئے مؤذنين کا تقرّر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مکہ مکرمہ میں مسجد حرام کی انتظامیہ نے 4 نئے مؤذنوں کا تقرر کیا ہے جو رمضان المبارک کے دوران مختلف اوقات میں اذان دیا کریں گے۔ مذکورہ تقرّر پیر کے روز حرمین شریفین کے امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن عبدالعزیز السدیس کے فیصلے کے ذریعے عمل میں آیا۔

نئے مؤذنین کے نام یہ ہیں : عبدالله باعفيف، ابراہيم مدنی، تركی الحسنی اور محمد العمری.

شیخ عبدالرحمن السدیس کے مطابق نئے مؤذنین کا تقرّر حرمین شریفین اور اذان کے شعار کے حوالے سے مملکت کے حکمرانوں کے اہتمام کا حصّہ ہے۔

یاد رہے کہ حرم شریف کے لیے مؤذنین کا انتخاب مسجد حرام کے امور کی پریذیڈنسی کی جانب سے تشکیل دی گئی ایک کمیٹی کے جائزے کے بعد کیا جاتا ہے۔ جائزے میں مؤذن کی آواز کی خوب صورتی اور الفاظ کی ادائیگی میں مہارت کے علاوہ بنیادی علم، دین اور اخلاق کو زیر غور لایا جاتا ہے۔ انتخاب کے بعد نئے مؤذنین کو کچھ عرصے تک مسجد حرام میں تجرباتی بنیادوں پر اذان دینے کی ذمّے داری سونپی جاتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں