شام : 24500 شہریوں اور جنگجوؤں کی وسطی علاقوں سے شمال کی جانب ہجرت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شام میں انسانی حقوق کے سب سے بڑے نگراں گروپ المرصد کے مطابق وسطی شام سے اِدلب صوبے ہجرت کرنے والوں کی چھٹی کھیپ کا دوسرا قافلہ پیر اور منگل کی درمیانی شب حماہ کے نواحی قصبے قلعۃ المضیق پہنچا۔

المرصد نے مزید بتایا کہ درجنوں بسوں پر مشتمل مذکورہ قافلے میں تقریبا 3100 افراد سوار ہیں۔ یہ وہ شہری اور جنگجو شامل ہیں جنہوں نے حمص اور حماہ کے نواحی علاقوں کے نمائندوں کا روس اور شامی حکومت کے ساتھ طے پایا جانے والا معاہدہ مسترد کر دیا تھا۔

اس سے قبل چھٹی کھیپ کا پہلا قافلہ پیر کی شب شمالی شام میں قلعۃ المضیق کی گزر گاہ پر پہنچا تحا۔ اس قافلے میں 2600 جنگجو اور شہری شامل تھے جنہوں نے مذکورہ معاہدہ مسترد کر دیا۔ بعد ازاں قافلہ اِدلب صوبے میں اپنی آخری منزل کی جانب روانہ ہو گیا۔

ہجرت کرنے والوں کی چھٹی کھیپ کے اِدلب صوبے میں اپنی منزل مقصود پر پہنچنے کے بعد اب تک شمال مشرقی حلب کے نواح اور ادلب صوبے کی جانب نکلنے والے مہاجرین کی مجموعی تعداد تقریبا 24500 ہو چکی ہے۔ ان تمام افراد نے 6 کھیپوں کے ذریعے مذکورہ علاقوں کا رخ کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں