عراقی عدالت سے روسی سفارت کار کے قاتل کو پھانسی کا حکم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عراق کی ایک فوج داری عدالت نے انسداد دہشت گردی قانون کے تحت روس کے ایک سفارت کار کو قتل کرنے کے جرم میں زیرحراست ملزم کو سزائے موت دینے کا حکم دیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عراق کی سپریم جوڈیشل کونسل کے ترجمان عبدالستار البیرقدار نے بتایا کہ عراق کی مرکزی فوج داری عدالت نے سنہ 2006ء میں ایک روسی سفارت کار کو ذبح کرکے موت کے گھاٹ اتارنے والے ملزم کو سزائے موت دینے کا حکم دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے سنہ 2006ء میں دیگر مسلح جنگجوؤں کے ساتھ مل کر چار غیرملکیوں کو اغواء کے بعد قتل کیا تھا۔

ملزم نے اقبالی بیان میں کہا کہ اس نے دیگر شدت پسندوں کے ساتھ مل کر ایک روسی سفارت کار کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش دریائے دجلہ میں بہا دی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں