امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی اشتعال انگیز اور ناقابل قبول ہے: سعودیہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کی کابینہ نے منگل کے روز اپنے خصوصی اجلاس میں امریکا کی جانب سے تل ابیب سے اپنا سفارت خانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے اقدام کو مسترد کر دیا۔

’العربیہ‘ کے مطابق سعودی کابینہ کے اجلاس کے بعد جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی جانب سے اپنا سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنا فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق سے اںحراف اور عالمی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ سعودی عرب کی حکومت پہلے ہی ایسے کی ناعاقبت اندیشانہ اقدام کے خطرناک نتائج پر خبردار کر چکی ہے۔ سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی بلا جواز اور پوری دنیا کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا موجب بنے گی۔

بیان میں غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینی مظاہرین کے قتل عام کی بھی شدید مذمت کی گئی۔ سعودی کابینہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فلسطین میں تشدد کا سلسلہ بند کرانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

منگل کے روز جدہ میں السلام شاہی محل میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں حالیہ ایام میں عراق، افغانستان، صومالیہ، انڈونیشیا اور فرانس میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کی گئی۔ شاہ سلمان کی جانب سے ماہ صیام کی آمد پور عالم اسلام کو مبارک باد کا پیغام بھی پہنچایا۔ شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی حکومت ماہ صیام کے دوران معتمرین کو مناسک کی ادائی کے لیے ہرممکن سہولت مہیا کرے گی۔ اس موقع پر امیر کویت الشیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کی طرف سے بھیجے گئے پیغام سے بھی آگاہ کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں