جوہری معاہدہ بچانے کے لیے دوبارہ مذاکرات نہیں کریں گے:علی اکبر ولایتی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایران کے رہبر انقلاب آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر اعلیٰ علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ ان کا ملک جوہری معاہدے کو بچانے کے لیے کسی قسم کے مذاکرات نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اپنے میزائل پروگرام پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کر سکتا اور نہ اس پر کوئی بات کی جائے گی۔

خبر رساں ادارے ’فارس‘ کے مطابق نے علی اکبر ولایتی نے ایک بیان میں اسرائیل کو خبردار کیا کہ اگر اس نے شام پر دوبارہ حملہ کیا تو اس کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے اور صہیونی ریاست کو پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سنہ 2015ء میں ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان تہران کے جوہری پروگرام پر طے پائے معاہدے سے علاحدگی اختیار کر لی تھی۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے شام میں ایرانی میزائل حملوں کے رد عمل میں کارروائی کی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں