سعودی فوج نے جازان میں حوثیوں کا بیلسٹک میزائل مار گرایا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی فضائی ڈیفنس فورس نے کل منگل کے روز یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے داغا گیا ایک اور بیلسٹک میزائل سرحدی شہر جازان میں مار گرایا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے الریاض میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ سعودی عرب پر داغا گیا میزائل جازان کی فضاء میں ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی مار گرایا۔ اس واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ حوثی باغی ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت سعودی عرب کی شہری آبادی کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ حوثی باغی گذشتہ کچھ عرصے کے دوران سعودی عرب پر ایک سو سے زاید بیلسٹک میزائل حملے کر چکے ہیں۔ سعودی محکمہ دفاع کی طرف سے فوری کارروائی کر کے ان حملوں کو ناکام بنا کر کے ملک کو تباہی سے بچا لیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں