مسئلہ فلسطین کے حوالے سے سعودی عرب اپنے موقف پر ثابت قدم ہے: شاہ سلمان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں بد ترین جارحیت میں نہتّے فلسطینیوں کی شہادت اور بے قصور مظاہرین کے زخمی ہونے پر مملکت کی جانب سے سخت مذمت کا اظہار کیا ہے۔ منگل کے روز فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ ٹیلیفون پر رابطے میں انہوں نے شہداء کے لیے مغفرت اور زخمیوں کے لیے جلد صحت یابی کی دعا کی۔

اس موقع پر شاہ سلمان نے باور کرایا کہ مسئلہ فلسطین کے سلسلے میں سعودی عرب کا موقف ثابت قدمی پر مبنی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مملکت بین الاقوامی قراردادوں اور عرب امن منصوبے کے مطابق فلسطینیوں کے قانونی حقوق واپس دلانے کے حوالے سے اپنی حمایت جاری رکھے گی۔

سعودی فرماں روا نے زور دیا کہ فلسطینیوں کے خلاف پر تشدد کارروائیاں روکے جانے کے لیے بھرپور کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مملکت عرب لیگ کے وزراء خارجہ کے ایک ہنگامی اجلاس کا مطالبہ کرتی ہے تا کہ فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیے مطلوبہ اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔

دوسری جانب فلسطینی صدر محمود عباس نے خادم حرمین شریفین کے گراں قدر جذبات پر ان کا تہِ دل سے شکریہ ادا کیا اور مملکت سعودی عرب کے عوام اور حکومت کی جانب سے فلسطینی عوام کی مسلسل سپورٹ کو خراج تحسین پیش کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں