سعودی عرب: ہسپتال کے اہل کار کو تیز دھار آلے کا نشانہ بنانے والا گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مدینہ منورہ میں سکیورٹی حکام نے نجی ہسپتال میں طبی عملے کے ایک اہل کار کو تیز دھار آلے سے نشانہ بنانے والے شخص کو جمعے کے روز گرفتار کر لیا۔ مذکورہ شخص جرم کے ارتکاب کے بعد فرار ہو گیا تھا۔

ہسپتال کے سکیورٹی کیمرے نے اس وحشیانہ حملے کے مناظر کو محفوظ کر لیا تھا۔ وڈیو کے مطابق ایک شخص نے ہسپتال کی لابی میں داخل ہو کر کاؤنٹر ڈیسک کا رخ کیا اور وہاں بیٹھے ہوئے ایک اہل کار پر نوکیلی چیز سے پے درپے وار کیے۔ اس کے نتیجے میں نشانہ بننے والے اہل کار کے ہاتھ سے خون بہہ کر زمین پر گرنے لگا۔ اس دوران دیگر افراد نے اہل کار کو حملہ آور کے چنگل سے چھڑایا۔

ادھر سعودی وزارت صحت نے باور کرایا ہے کہ وہ سکیورٹی حکام اور مذکورہ نجی ہسپتال کے ساتھ اِس حملے کا جائزہ لے رہی ہے تا کہ طبّی پیشہ ور کو نشانہ بنانے والے شخص کے خلاف سخت ترین سزا کو یقینی بنایا جا سکے۔

وزارت صحت کے مطابق زخمی کی حالت مستحکم ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں