غزہ میں زخمی مظاہرین کو اردن منتقل کرنے کی اجازت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی فوج نے ایک بیان کہا ہے کہ فلسطین کے علاقےغزہ کی پٹی میں مظاہروں کےدوران زخمی ہونے والے فلسطینیوں کو علاج کے لیے غزہ سے اردن جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اردن سے طبی سامان سے لدے ٹرک غزہ بھجوانے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ دونوں اقدامات اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم کی خصوصی درخواست پر کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر 14 مئی کو احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر وحشیانہ حملے کیے تھے جن میں کم سے کم 62 فلسطینی شہری شہید اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوگئے تھے۔ یہ قتل عام اس وقت کیا گیا جب امریکا نے تل ابیب سے اپنا سفارت خانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کی افتتاحی تقریب منعقد کی تھی۔

گذشتہ روز غزہ کی پٹی سے اردنی شہریت رکھنے والے تین زخمیوں کو ایمبولینسوں میں اردن منتقل کیا گیا۔

قبل ازیں اسرائیل نے 53 ٹن ادویات اور دیگر طبی سامان غزہ کی پٹی کے حوالے کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں