شام: ایرانی ملیشیاؤں اور حزب اللہ کے ٹھکانوں پر اسرائیلی بم باری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ترک خبر رساں ایجنسی اناضول نے گولان کے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مقبوضہ گولان میں تعینات اسرائیلی ٹینکوں نے اتوار کی صبح شام کے شہر قنیطرہ کے شمال میں واقع علاقوں میں لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بم باری کی۔

ادھر اتوار کو علی الصبح مشرقی شام میں دیر الزور کے عسکری ہوائی اڈّے پر دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ خیال ہے کہ یہ دھماکے اسرائیلی بم باری کے نتیجے میں ہوئے۔ مذکورہ علاقے میں ایران کے زیر انتظام ملیشیاؤں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

شامی حکومت کی جانب سے دونوں واقعات کے حوالے سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔ دونوں مقامات پر نقصان کے حجم کے بارے میں بھی معلوم نہیں ہو سکا۔

اسرائیل کی جانب سے حالیہ عرصے میں شام میں بشار الاسد کی حکومت ، ایرانی فورسز اور اس کے زیر انتظام ملیشیاؤں کے ٹھکانوں کو بڑی تعداد میں نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں