.

فلسطینی صدر ایک ہفتے کے دوران تیسری مرتبہ ہسپتال میں داخل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک فلسطینی ذمّے دار نے بتایا ہے کہ صدر محمود عباس مغربی کنارے کے ایک ہسپتال میں داخل کر دیے گئے ہیں۔

فلسطینی سرکاری خبر رساں ایجنسی WAFA کے مطابق رام اللہ میں کنسلٹنٹ ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر سعید سراحنہ کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز مذکورہ ہسپتال میں صدر محمود عباس کے جو ٹیسٹ ہوئے ان کے نتائج اچھے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صدر کی حالت اس وقت اطمینان بخش ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل کنسلٹنٹ ہسپتال میں فلسطینی صدر کے ایک کان کا آپریشن ہوا تھا۔

واضح رہے کہ ایک ہفتے کے اندر یہ تیسرا موقع ہے کہ 82 سالہ محمود عباس کو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ وفا ایجنسی کے مطابق فلسطینی صدر منگل کے روز کان کے چھوٹے سے آپریشن کے لیے ہسپتال میں داخل ہوئے تھے۔ اس کے چند گھنٹوں بعد انہیں فارغ کر دیا گیا تھا تاہم جمعے کے روز وہ دوبارہ ہسپتال میں داخل ہو گئے۔