.

کویت : 15 برس بعد نوجوان نے بھائی کے قتل کا انتقام لے لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کویت میں بَدو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے 15 برس انتظار کے بعد اپنے بھائی کا انتقام لیتے ہوئے ایک شخص کو کلاشنکوف سے فائرنگ کر کے بُھون ڈالا۔

الصلیبیہ کے علاقے میں قتل کی اس واردات کے بعد 28 سالہ مجرم نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ نوجوان نے اپنے اس فعل کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ اُس نے اپنے بھائی کے قتل کا انتقام لینے کے ارادے سے ایسا کیا کیوں کہ اس کے بھائی کے قاتل کو سات برس کی قید کی سزا ہوئی تھی اور بعد ازاں وہ رہا ہو گیا۔