عراق : داعش میں شمولیت اختیار کرنے والے بیلجین باشندے کو سزائے موت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عراق میں سینٹرل کرمنل کورٹ نے منگل کے روز ایک فیصلے میں داعش سے تعلق کے الزام میں بیلجیم کے ایک باشندے کو پھانسی کی سزا سنائی ہے۔ طارق جدعون نامی یہ بیلجین شہری وڈیو ٹیپس میں فرانس اور بیلجیم کو حملوں کا نشانہ بنانے کا مطالبہ کرتا تھا۔

سال 1988ء میں پیدا ہونے والا طارق 2014ء میں دہشت گرد تنظیم داعش کی صفوں میں شامل ہوا۔ وہ تنظیم میں "ابو حمزہ البلجیکی" کی عرفیت سے جانا جاتا تھا۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دس مئی کو عدالتی کارروائی کے آغاز پر طارق نے خود کے بری ہونے پر اصرار کیا۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ "راستہ بھٹک گیا تھا"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں