.

حزب اللہ پر امریکی پابندیوں کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے:حریری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لبنان کے عن قریب سبکدوش ہونے والے وزیراعظم سعد الحریری نےمنگل کو ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایران نواز شیعہ ملیشیا حزب اللہ پر پابندیوں کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لبنان میں نئی حکومت کی تشکیل کے لیے تیزی کےساتھ فیصلے کیے جا رہےہیں۔

ایک ٹی وی انٹرویومیں میں نئی حکومت کی تشکیل کےلیے فوری فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔۔ ایک سوال کے جواب میں سعد حریری کا کہنا تھا کہ لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ پرامریکی پابندیوں کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور اس کے نتیجے میں نئی حکومت کی تشکیل میں مزید آسانی ہوگی۔

خیال رہے کہ لبنان میں چھ مئی کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے بعد سوموار کے روز سابقہ پارلیمنٹ کی مدت ختم ہوگئی جس کے بعد انتخابی نتائج کو سامنے رکھتے ہوئے نئی حکومت تشکیل دینے کی کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔ لبنان میں نئی حکومت ایک ایسے وقت میں تشکیل دی جا رہی ہے جب امریکا اور بعض عرب ممالک نے حزب اللہ پر نئی پابندیاں عاید کی ہیں۔