سعودی فرماں روا اور ولی عہد کی جانب سے فلسطینی صدر کی خیرت دریافت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منگل کے روز فلسطینی صدر محمود عباس سے ٹیلیفون پر رابطہ کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور صحت و عافیت کی دعا کا اظہار کیا۔

فلسطینی صدر نے نیک تمناؤں اور دعاء صحت کے اظہار پر خادم حرمین شریفین کا شکریہ ادا کیا اور سعودی فرماں روا کی صحت اور عافیت کے حوالے سے اپنی آرزوؤں کا اظہار کیا۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی ٹیلیفون پر فلسطینی صدر محمد عباس سے ان کی خیریت اور صحت کے حوالے سے گفتگو کی۔ محمود عباس نے نیک اور برادرانہ جذبات کے اظہار پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔

فلسطینی صدارتی آفس نے پیر کے روز 82 سالہ محمود عباس کی تصاویر جاری کی تھیں جن میں ان کی صحت بہتر نظر آ رہی تھی۔ فلسطینی سینئر مذاکرات کار صائب عریقات نے باور کرایا کہ فلسطینی صدر محمود عباس کی صحت بہتر ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عباس آئندہ دو روز میں ہسپتال سے رخصت ہو جائیں گے۔

محمود عباس کو اتوار کے روز مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں ایک ہفتے سے بھی کم مدت میں تیسری مرتبہ ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ ڈاکٹروں تفصیلی معائنے کے بعد پیر کی شب بتایا تھا کہ فلسطینی صدر پھیپھڑوں کے انفیکشن میں مبتلا ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں