.

غزہ: حماس کے ٹھکانوں پر اسرائیلی فضائی حملے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیلی طیاروں نے بدھ کی صبح غزہ شہر کے مغرب میں بم باری کی۔ کارروائی میں الصیادین کی بندرگاہ اور وہاں سمندری پولیس کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔

بم باری کے نتیجے میں غزہ شہر میں تین زور دار دھماکے سنے گئے جب کہ عینی شاہدین کے مطابق مذکورہ بندرگاہ کے اندر آگ کے شعلے دکھائی دیے۔ اس موقع پر شہری دفاع کی فورس نے فوری طور پر آگ بجھانے کی کوشش کی۔

دوسری جانب غزہ میں وزارت صحت نے حملے میں کسی کے بھی زخمی ہونے کی تردید کی۔