اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی فلسطینی نوجوان شہید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق ایک ہفتہ قبل اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک پندرہ سالہ لڑکا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 15 سالہ عدی اکرم ابو خلیل فلسطینی 8 روز قبل غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ کے نواحی قصبے البیرہ میں امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی کے خلاف احتجاجی ریلی میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا تھا۔

اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک گولی عدی ابو خلیل کے پیٹ میں لگی اور اسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ گذشتہ برس دسمبر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے اور حال ہی میں امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی کے بعد غرب اردن اور فلسطین کے دوسرے علاقوں میں پرتشدد مظاہرے جاری ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں